Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور اپنی رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل فرمائے۔ چند ماہ سے ہم عبقری تقریباً ہر ماہ پڑھ رہے ہیں‘ اس میں بہت اچھے اور شاندار وظائف ہوتے ہیں۔ میرے چار بچے ہیں‘ بڑا بیٹا جس کی عمر 17 سال ہے‘ اس کے گردے کمزور ہیں‘چند ماہ پہلے اس کے پیشاب میں خون آنا شروع ہوگیا‘ میں نے عبقری رسالہ میں لکھا ایک وظیفہ یعنی گیارہ مرتبہ اول وآخر درودشریف‘ ایک مرتبہ سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دم کرکے دیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خون آنا بند ہوگیا۔ (والدہ زین‘ ننکانہ صاحب)