محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کا ڈیڑھ سال سے قاری ہوں‘ مجھے سات ماہ پہلے لقوہ ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں سے علاج کروانے پر فائدہ توکچھ نہ ہوا البتہ معدہ کا مسئلہ بڑھ گیا‘ عبقری میں ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ دیکھا۔ ھوالشافی: ریٹھا کا مغز‘شہد میں ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا کر صبح و شام ایک ایک گولی صرف ایک ماہ استعمال کی‘ اللہ پاک کے کرم سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں‘ یہ نسخہ میں نے ایک دو جاننے والوں کو بھی بتایا جنہوں نے استعمال کیا اچھے بھلے ہوگئے۔آپ جو دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں بھلائیاں عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے۔ (حبیب الرحمٰن‘ پلندری)