Search

مرنے والے کا غم بھلانے کیلئےٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا نور آپ پر بارش کی طرح برسائے اور آپ پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے‘ تسبیح خانہ اور یہاں آنے والے سدا آباد رہیں۔ قارئین عبقری کیلئے ایک ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں جو میرےایک دوست نےا ٓزمایا تھا اور اس کا مسئلہ حل ہوگیا۔ امید کرتا ہوں کہ اس ٹوٹکے سے انسانیت کو فائدہ ہوگا۔اگر کسی کا کوئی عزیز فوت ہوجائے‘ اس صدمے سے اگر کوئی سکتہ میں چلا جائے تو سنبھلنے کے باوجود سنبھل نہ رہا ہو‘ اس کو سکو ن نہ ملتا ہو تو مریض کو مرنے والے کی قبر کی مٹی تھوڑی سی چٹکی بھر لیکر پانی میں گھول کر پلادیں‘ مگر مریض کو پتہ نہ چلے‘ مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ سوفیصد آزمودہ تیربہدف ہے۔ (محمد ماجد علی‘ جھٹانوالی)
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔