Search

میرے دانتوں میں پیپ تھی جس کے علاج کیلئے میں مقامی حکیم کے پاس گئی انہوں نے درج ذیل نسخہ دیا اور کہا کہ یہ نسخہ ہلتے دانت جمادے گا اور پائیوریا سے جلد آرام آجائیگا‘ یعنی پیپ کو خشک کردیتا ہے‘ خون کو بند کردیتا ہے‘ جیسا بھی درد ہو ختم ہوجائیگا۔ نسخہ یہ ہے:۔سپاری چکنی دوتولہ‘ مازو پھل ایک تولہ‘ پھٹکڑی کی کھیل شدہ ایک تولہ‘ ہریڑ ایک تولہ‘ بہیڑہ ایک تولہ‘ طباشیر چھ ماشہ‘ پھول کتھا تین ماشہ‘ کافور دو ماشہ۔ یہ سب باریک پیس کر کم ازکم دن میں تین بار دانتوں پر ملیں‘ درد دور ہوجائیگا دانتوں میں چمک اور پتھر جیسی مضبوط آجائیگی۔ نوٹ: دانت جب پیلے ہوئے تھے تو اسی حکیم صاحب نے بتایاکہ شہد میں لہسن کا رس ملا کر دانتوں پر ملیں اس سے دانتوں میں سفیدی آجاتی ہے میں نے تجربہ کیا تو واقعی میرے دانت سفید ہوگئے۔ (عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382