Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کیلئے ایک خاص نسخہ جو کہ آزمودہ ہے ۔ اس نسخہ کے استعمال سے گردہ کی پتھری سات دن میں ختم ہوجاتی ہے۔ ھوالشافی: نوشادر‘ قلمی شورہ‘ جوکھار‘ نمک مولی‘ ریوند چینی تمام ادویہ پچاس پچاس گرام لے کر تمام ادویات کو پیس لیں‘ گردہ مثانے کی پتھری کیلئے دو کیپسول بڑے دن میں تین مرتبہ ہمراہ کچی لسی کے ساتھ دیں‘ سات دن استعمال کریں۔ اگر پتھری بڑی ہو تو مزید کچھ دن استعمال کریں۔ شفاء ہوگی ان شاء اللہ۔ (نسیم اختر)