محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے خاوند کو ڈینگی کا مرض لاحق ہوا تو میری دوست نے مجھے عبقری رسالہ میں پڑھ کر بتایا کہ سورۂ رحمٰن‘ سورۂ تغابن ایک مرتبہ اور سورۂ انعام کی آیت نمبر 15،16،17ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے شوہر کو پلائیں‘ میں نے ہسپتال میںایسا ہی کیا تو دو دن بعد میرے شوہر کو ہسپتال والوں نے حیران کن طور پر چھٹی دے دی‘ وائٹ سیلز بہت تیزی سے بڑھے‘ اب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ (مسز شازیہ خرم‘ اسلام آباد)