محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والےآپ کا درس سننے ہر جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں جاتے ہیں اور خوب برکات سمیٹتے ہیں۔ قارئین کیلئے میرے پاس پریشانیوں سے بچنے اور ہر جائز کام میں کامیابی کا شاندار عمل ہے۔ بس یقین اور توجہ سے کریں اور چند دنوں میں ہی بدلتے حالات خود دیکھئے۔ ہر نماز کے بعد یا نماز فجر کے بعد صرف پانچ مرتبہ درود تاج اور پانچ مرتبہ سورۂ مزمل لازمی پڑھیں اور اپنے کی کامیابی کیلئے رب ذوالجلال سے گڑگڑا کر دعا کیجئے۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ کچھ عرصہ ضرور کریں۔ (فرحت‘ لاہور)