محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت پرانی قبض تھی‘میں نے عبقری میگزین میں آلوبخارے والا ٹوٹکہ ’’ایک گلاس سے سات بیماریاں ختم‘‘استعمال کررہی ہوں‘ جس سے میری پرانی قبض ٹھیک ہورہی ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے:
پانچ عدد آلو بخارے ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح اس کی گٹھلیاں علیحدہ کرکے آلو بخاروں کو پانی میں اچھی طرح حل کرکے یہ پانی روزانہ صبح نہار منہ چھ ماہ تک استعمال کریں۔ ان شاء اللہ اس ٹوٹکے سے قبض‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن اور سب سے بڑھ کر ہائی بلڈپریشر جتنا بھی ہو ختم ہوجاتا ہے۔ میرا آزمودہ ہے۔ (کنیز فاطمہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)