Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے والدین‘ اہل و عیال‘ آپ پر اور آپ کے متعلقین و مریدین پر خاص کرم و فضل فرمائے۔ آمین ثم آمین!میں بہت پریشان تھی‘ گھر کا شیرازہ بکھرا ہوا تھا‘ میاں بیوی ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے‘ آپ کے پاس بچوں کو لے کرآئی تو ہر کام بگڑا ہوا تھا‘ بڑا بیٹا بے روزگار تھا‘ چھوٹا بیٹا آسٹریلیا جانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا‘ بیٹی نے میٹرک کے پیپرز دئیے ہوئے تھے وہ بھی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ آپ نے سورۂ اخلاص ہروقت باوضو پاک حالت میں پڑھنے کیلئے دی۔ وہ پڑھی‘ بیروزگار بیٹے کونوکری مل گئی‘ جو بیٹا آسٹریلیا جانا چاہتا تھا آج آسٹریلیا میں بیٹھا ہوا ہے۔ بیٹی میٹرک میں اچھے نمبروں سے پاس ہوگئی اور اسے اچھے کالج میں داخلہ مل گئی۔ شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی۔ (ک۔ف‘ لاہور)