Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دستوں(پیچش) کیلئے ایک مجرب نسخہ لکھ رہی ہوں‘ میرا آزمودہ نسخہ ہے‘ میری ایک ملنے والی نے بتایا تھا کہ اس کو دستوں کی بہت پرانی تکلیف تھی‘ بے شمار ادویات سے بھی آرام نہیں آرہا تھا‘ آخر ان کے والد کو کسی نے یہ آزمودہ آسان سا ٹوٹکہ بتایا۔ ٹوٹکہ یہ ہے۔ ھوالشافی: دو چمچ پیاز کا پانی نکال کر اس میں دو چمچ سفید سرکہ ملا کر مریض کو دیں‘ فوراً آرام آجائے گا۔ زیادہ سے زیادہ دو تین خوراکیں دیں‘ دستوں سے نجات مل جائے گی۔ میری ملنے والی نے کہا تھا کہ کام کا ٹوٹکہ ہے دوسروں کو بھی بتائیں۔ میری اپنی بیٹی کو یہ تکلیف ہوگئی تھی میں نے گھر میں پیاز کوٹ کر اس کا پانی نکال کر سرکے میں ڈال کر اپنی بیٹی کو دیا وہ فوراً ٹھیک ہوگئی‘ یہ میرا اپنے گھر کا نسخہ ہے‘ اس لیے لکھ رہی ہوں‘ دو چمچ پیاز کا پانی دو چمچ سرکہ۔ دیسی نسخہ ہے‘ بہت آسان بھی سب کے گھر میں پیاز ہوتا ہے۔ خلق خدا کو بہت فائدہ ہوگا۔ میرے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔ (ج،ر)