Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کی دو سال سے قاری ہوں‘ آ پ کا رسالہ بہت بہت بہت اچھا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا کریں۔اس رسالے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اکثر لوگوں کے سر کے کسی حصہ میں سے بال غائب ہوجاتے ہیں‘ اس کیلئے میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے ۔ ھوالشافی: سرمہ اور نیم کے پتے لیں۔ نیم کے پتے جلا کر اس کی راکھ سرمے میں مکس کرکے جہاں سے بال ختم ہوگئے ہیں ہلکا پانی لگا کر وہاں یہ سرمہ لگائیں۔ کچھ عرصہ مستقل استعمال سے بال آجائیں گے۔ (ساجدہ پروین)