Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میاں بیوی میں محبت کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر نماز کی ادائیگی کیلئے وضو کمزور ہوگا تو گھریلو جھگڑے زیادہ ہوں گے‘ اگر وضو بالکل صحیح اور مکمل ہوگا تو محبت بڑھے گی۔ آزمودہ ہے۔!
میرا معدہ خراب اور سستی چھائی رہتی تھی مگر اب میں روزانہ ایک چمچ شہد اور 7 عدد کھجوریں نہار منہ کھاتا ہوں‘ معدہ کی تکلیف سے نجات اور چست رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھتا ہوں‘ معدہ کی ہر تکلیف ختم ہوگئی۔ ایک شخص نے مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا‘ میں نے مسلسل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھا‘ الحمدللہ مقدمہ سےبری ہوگیا۔ (مشتاق علی‘ نوشہرہ)