Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ سر کو گیس چڑھتی ہو تو صرف ادرک کو پانی میں ڈال کر پکالیں اور چسکی چسکی یہ پانی دن میں دو سے تین مرتبہ پی لیں۔ گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ ہر قسم کی دردوں سے نجات: ھوالشافی: الائچی ایک عدد‘ سونف ایک چھوٹا چمچ‘ ادرک ایک انچ کا ٹکڑا اور اجوائن آدھا چھوٹا چمچ لیکر قہوہ بنائیں۔ دن میں ایک مرتبہ پی لیں‘ آپ چست‘ تندرست اور جسمانی دردوں سے آزاد رہیں گے۔ (عاصم فاروق‘ گجرات)