Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور عبقری کی پوری ٹیم کو تادیر سلامت رکھے۔ آمین!۔ میری بہن عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہے‘ میں اپنی بہن کے گھر گئی‘ وہاں عبقری پڑھا بہت اچھا لگا۔عبقری میں ایک ٹوٹکہ پڑھا کہ روزانہ ایک آلوبخارا منہ میں رکھ کر چوسنے سے حمل کے دوران الٹیاں نہیں آتیں۔ میری شادی کو آٹھ ماہ ہوگئے‘ مجھے پانچ ماہ کا حمل ہے‘ پہلے مجھے قے آتی تھی‘ مگر جب سے میں نے یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہے الحمدللہ! میں بالکل ٹھیک ہوں اور اب کبھی قے نہیں آئی۔ (خدیجہ‘ راولپنڈی)