Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی کی نظر بہت زیادہ کمزور ہوگئی‘ جب ٹیسٹ کروایا تو نظر 2نمبر تک خراب تھی اور دو نمبر کے شیشوں کی عینک بھائی نے استعمال کرنا شروع کردی۔ میری والدہ کو کسی نے یہ عمل بتایا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں محمد مجتبیٰﷺ، محمد مصطفیٰ ﷺ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں۔ میری والدہ نے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھ کر بھائی کی آنکھوں پر د م کرتی رہیں۔ ایک ہفتہ کے بعد میرے بھائی نے کہا کہ میری آنکھوں میں تکلیف بڑھ گئی ہے‘ عینک لگاتا ہوں تو بہت دھندلا نظر آتا ہے‘ ڈرائیونگ بھی اب نہیں کرسکتا‘ ہم نےراولپنڈی جاکر ڈاکٹر کو دکھایا‘ تو انہوں نے کہا آپ کی نظر ٹھیک ہے‘ آپ کی گزشتہ رپورٹ غلط ہے۔ الحمدللہ! یہ سب اس عمل کی برکت ہے۔ (نایاب‘ مردان)