Search

میں نے خواب دیکھا کہ سکول کی پرانی دوست میرے ساتھ سکول میں ہے۔ سکول میں کافی رونق لگی ہے اور بچے بھی ہیں اچانک ایک چاٹ کی پلیٹ آتی ہے اس میں کٹے ہوئے امردو اور دہی ہے اور ایک پلیٹ میں کٹا ہوا آڑو انتہائی سرخ اور دہی ہے۔ میں آڑو والی پلیٹ دوست کو دیتی ہوں جو وہ نہیں کھاتی لیکن میں امردو والی پلیٹ سے امرود کھانا شروع کردیتی ہوں۔ (ع، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے رزق میں کشادگی ہوگی اور دین و دنیا میں ترقی نصیب ہوگی۔ واللہ اعلم۔