Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! زندگی کا کوئی گھمبیر مسئلہ ہو میرے پاس ایک آسان عمل ہے۔ وہ میں قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ دو نفل حاجت کے پڑھیں اس کے بعد سارا دن آمین یا ان شاء اللہ پڑھتے رہیں‘ اس عمل کی برکت سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ ابھی گزشتہ دنوں کی بات ہے کہ ایک عورت کو طلاق ہوگئی تھی لیکن اس عورت نے جھوٹ بولا کہ اسے طلاق نہیں ہوئی اور طلاق کے باوجود وہ شوہر کے گھر اس کےساتھ رہنے پر بضد تھی اور شوہر کو بھی ورغلا کر اپنے ساتھ کرلیا اب شوہر طلاق دینے کے باوجود کہہ رہا تھا کہ میں نے طلاق نہیں دی۔ گھر والوں کو ساری صورتحال کا علم تھا‘ مذہبی گھرانہ تھا‘ بہت پریشان کہ یہ تو بہت بڑا گناہ ہے‘ مجھ سے اس گھر کی ایک خاتون نے بات کی تو میں نے انہیں کہا کہ آپ سارے گھر والے کھلا صرف ان شاء اللہ پڑھیں‘ اللہ نے چاہا تو معاملہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے ابھی صرف 80 ہزار مرتبہ ہی ان شاء اللہ پڑھا کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور اب کی بار قانونی طور پر ہوئی۔ جو گھر والے چاہتے تھے اور جو دینی طور پر جائز تھا وہی ہوا۔ الحمدللہ!(ز،خیبر پختونخوا)