1۔چیونٹی یا کوئی زہریلی چیز اچانک معدہ میں چلی جائے تو پورے جسم پر لال گول گول نشان(دھپڑ) پڑجاتے ہیں‘ ان کا علاج کوئلے جلا کر گُڑ والی شکر انگاروں پر ڈال کر اس کا دھواں ناک کے ذریعے کھینچیں‘ سر پر تولیہ ڈال لیں تاکہ دھواں ادھر ادھر نہ ہو۔تجربہ شدہ۔ 2۔نکسیر پھوٹ جائے تو: 21 دانے سندر خانی کشمش مٹی کے کٹورے میں رات کو ڈال کر صبح نہار منہ کسی تنکے سے اٹھا کر کھائیں‘ دو ہفتے یا ایک ماہ عمر بھر کیلئے نکسیر ختم ہوجائے گی۔ تجربہ شدہ۔ 3۔پانی یا آگ سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو فوراً میٹھا سوڈا اس جگہ لگائیں‘ جلن فوراً ختم‘ نشان بھی نہیں پڑے گا‘ تجربہ شدہ۔ 4۔ کوئی مرد یا عورت عادت بد میں مبتلا ہو‘ تو انہیں چاہیے کہ مٹھے‘ سنگترے یا فلوٹر پیٹ بھر کر چند دن استعمال کریں۔ عادت ختم ہوجائےگی۔ تجربہ شدہ۔ 5۔ دل کی گھبراہٹ: یَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُکثرت سے پڑھیں‘ آرام آنے کے بعد روزانہ ایک تسبیح۔ تجربہ شدہ۔ (ا۔ب، نیوملتان)