Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پوشیدہ مسائل ہیں ان کے بارے میں رہنمائی چاہتا ہوں۔ احتلام‘ جریان پیشاب کے بعد قطرے اور اپنے آپ کو خود ہی تباہ کیا کسی قابل نہیں ہوں پلیز میری مدد کریں کوئی اچھا سا علاج وغیرہ بتا دیں اللہ آپ کا حامی ناصر ہو اور آپ اور آپ کے اولاد کے بال بال میں سکون دے میری عمر 16سال ہے۔ (م،ا۔ چیچہ وطنی)
مشورہ:بیٹا آپ کو کسی دوائی کی ضوررت نہیں‘ آپ پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ اپنی صحبت نیک رکھیں‘ بُرے دوستوں‘ فلموں‘ ڈراموں اور بدنظری سے بچیں۔ صبح کی سیر کو اپنا معمول بنالیں‘صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ فارغ بالکل نہ بیٹھیں۔پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ چائے‘ گرم مصالحہ اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔