Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بہنوئی کی والدہ بہت عرصے سے بیمار تھیں‘ ہر اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے علاج کروایا مگر فائدہ صرف وقتی ہوتا جس کی وجہ سے میرے بہنوئی کافی پریشان تھے۔ پھر انہیں کسی دوست نے آپ کی دوائی ’’روحانی پھکی‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ کے بارے میں بتایا جو انہوں نے آپ کے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوا کر اپنی والدہ کو استعمال کروائی۔ الحمدللہ! ان کی والدہ کو آپ کی ان ادویات سے لاجواب فائدہ ہوا حالانکہ ڈاکٹروں نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا تھا لیکن اب وہ بالکل صحت مند  ہیں‘ اُن کی صحت اب قابل رشک ہے۔ اس کے بعد اب میرے بہنوئی کا آپ کی ادویات پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میں نے کسی ڈاکٹر کی دوائی خود یا اپنے کسی خاندان والے کو نہیں کھلانی ہے۔ (مسز اخلاق عباسی)۔