Search

یہ مجھے میرے بزرگوں سے ملا اور میں اب اسے قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔

عمل درج ذیل ہے:۔ تسبیحات کرتے وقت عام طور پر خیال دوسری طرف چلا جاتا ہےاور یہ دھیان رکھنا مشکل ہوتا کہ کیا الفاظ پڑھ رہے ہیں اس کیلئے آسان طریقہ یہ ہے کہ جب کوئی تسبیح کریں توتسبیح کے ہر دانے کو دبا کر رکھیں اور یہ ذہن میں ہو کہ اس دانے پر یہ تسبیح پڑھ رہا ہوں اور کوشش کریں کہ مطلب آپ کو سمجھ آتا ہو‘ اسی طرح اگر انگلیاں تسبیح میں استعمال کریں (گنتی کیلئے) تو انگلی کی اس پور کو دبا کر رکھیں جس پر آپ گن رہے ہیں۔ انشاء اللہ دھیان تسبیح اور اس کے الفاظ سے نہیں ہٹے گا۔انشاء اللہ یہ عمل جس کے بھی کام آئیگا اس کی برکت سےمیرے ماں باپ پر رحمتوں کانزول ہوگا۔ (ق،ج)۔