Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!ہم عبقری کے مستقل قاری ہیں اور عبقری ایک بہت اچھا رسالہ ہے جو ہماری زندگیوں کی مشکلات سنتا ہے اور ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
میری بہن کو پڑھنے کا بہت شوق ہے‘ مگر وہ تقریباً سارا سال ہی بیمار رہتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اس کا ایک سال بھی ضائع ہوگیا ہے لیکن وہ پڑھائی چھوڑتی بھی نہیں ہے۔ میری امی اس کیلئے مختلف وظائف کرتی رہتی ہیں‘ اسے سورۂ کوثر اور منزل پڑھ کرپانی پر دم کرکے ہر روز پلاتی ہیں جس سے اس کی طبیعت بہت بہتر رہتی ہے۔ جب اسے ماہواری کی وجہ سے بہت زیادہ درد ہو تو میری امی سورۂ نمل پانی پر دم کرکے پلاتی ہیں جس سے اسے فوری آرام آجاتا ہے۔ ہم نے گھریلو پریشانیوں اور خاص طور پر بیماریوں سے چھٹکارے کیلئے

اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کا سوا لاکھ بھی کیا جس سے کافی فائدہ ہوا اور ہمارے گھر میں اب لڑائی جھگڑے بہت کم ہوتے ہیں اور میری بہن کی طبیعت بھی کافی بہتر ہے۔ کسی بوڑھی بزرگ عورت نے میری امی کو بتایا کہ پوشیدہ امراض سے نجات کیلئے اپنی بیٹی کو ’’انجبار گنڈی‘‘ پانی میں پکا کردیں۔ (م،ع)۔