Search

ھوالشافی: موچرس‘ برگ گاؤ زبان‘ کمرکس‘ سورنجان (شیریں) تمام چیزیں ہم وزن لے کر اچھی طرح بالکل باریک پسوا لیں۔ آدھا چمچ نہار منہ دودھ کے ساتھ کھائیں۔ جب ایام سے فارغ ہوں تو شروع کردیں‘ تھوڑے دن بعد ہی نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ میں نے ایک رسالے سے یہ ترکیب پڑھی تھی کسی بہن نے یہ نسخہ دیا تھا میں تو اس بہن کو بہت دعائیں دیتی ہوں جس نے یہ نسخہ چھپوایا تھا اور مجھے اسی نسخے کی وجہ سے شفاء ملی۔ اگر کسی بہن کو شفاء ملے تو مجھے ضرور دعاؤں میں یاد رکھے۔ (ح۔ف، لاہور)۔