انتخاب: کمی احمد پوری
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: (اے فاطمہ!) میں‘ تو اور یہ دونوں (حسن وحسین) اور یہ سونے والا (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیونکہ اس وقت آپ سو کر اٹھے ہی تھے) روز قیامت ایک ہی جگہ ہوں گے۔ (احمد‘ بزار)ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے انداز گفتگو میں حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہاسے بڑھ کر کسی اور کو حضور نبی اکرم ﷺ سے اس قدر مشابہت رکھنے والا نہیں دیکھا‘‘ (امام بخاری)۔
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک لشکر بھیجا اس میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بھی تھے میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ہاتھ اٹھا کر دعا کررہے تھے کہ یااللہ! مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک میں علی کو (واپس بخیروعافیت) نہ دیکھ لوں۔ (ترمذی‘ طبرانی)۔