Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً دو سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ میری دعا ہے کہ عبقری کی پوری ٹیم کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔میں ایک عمل قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ پہنچے اگر کسی کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو یاکہیں رکھ کر بھول گیا ہو تو وہ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف کے ساتھ یَارَقِیْبُ بکثرت پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جب وہ چیز مل جائے تو درودشریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں‘یہ میرا آزمودہ عمل ہے‘ جب بھی میری کوئی چیز گم ہوجائے تو میں یہی عمل پڑھتا ہوں فوراً مل جاتی ہے۔ میرے پاس بہت سے واقعات ہیں مگر وقت کی کمی کے باعث بیان نہیں کرسکتا۔ (منیر احمد شیراز‘کبیروالا)۔