Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن سے بہت بخار ہوتا تھا جو چھوٹنے کا نام ہی نہیں لیتا تھا‘ 2003ء میں میں نے کالج میں ایک اسلامک لیکچرار سے متاثر ہوکر درود شریف پڑھنے کی نیت کی کہ تمام درود پاک اپنے پیارے اور آخری نبی رحمت دو جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو پڑھ کر ہدیہ کیا کروں گا۔ پھر میری ایسی عادت بن گئی کہ رات کو سونے سپہلے درودشریف پڑھ کر ہدیہ کرکے سوتا ہوں۔ ورنہ اس کے بغیر نیند نہیں آتی۔ 2003ء سے 2013ء تک دس سال ہوگئے ہیں ایک رات کا بھی ناغہ نہیں ہوا‘ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں درود شریف پڑھ کرہدیہ کیے بنا سوگیا ہوں اور ان دس سالوں میں مجھے کبھی بھی بخار نہیں ہوا۔ ہلکی سی بھی طبیعت کبھی خراب نہیں ہوئی۔   (ب،ا)۔