Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس جنات سے چھٹکارے کے درج ذیل تین آسان عمل ہیں یقیناً قارئین کیلئے یہ آسان عمل بہت سودمند ہوں گے۔
۔1۔ اِنَّہُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا ﴿ۙ۱۵﴾ وَّ اَکِیْدُ کَیْدًا﴿ۚ۱۶﴾فَمَہِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیْدًا ﴿الطارق۱۷)۔)

اس آیت کو اول آخر تین تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ پڑھ کر چار میخوں پر دم کردیں اور گھر کے چاروں طرف کیل گاڑھ دیں۔
۔2۔ اگر بتی کا پیکٹ لے کر اس پر ایک بار سورۂ جن پڑھ کر دم کردیں اور روزانہ ایک اگربتی جلانی ہے۔
۔ 3۔سورۂ یٰسین روزانہ ایک بار پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں پھونک ماردیں۔ انشاء اللہ ان اعمال سے آپ کو جنات سے چھٹکارا نصیب ہوجائے گا۔ (ی۔ا)۔