Search

جوشخص روزگار کے سلسلے میں پریشان ہو اور بہت زیادہ کوشش کے باوجود اسے روزگار نہ ملتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل تیربہدف ہے۔عمل یہ ہے:۔ چاند دکھائی دینے کے بعد پہلی جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھے۔ جمعرات کا روزہ کھولنے کے بعد جو رات آئے اس میں سات مرتبہ سورہ یوسف پڑھے۔ جمعہ کے دن روزہ کی حالت میں جمعہ کی نماز کے بعد مندرجہ ذیل آیات باوضو ایک سفید کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے آیت لکھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لے (عورت بائیں بازو پر باندھے) اور عصر کی نماز سے قبل ایک مرتبہ سورہ یوسف پڑھے۔ اس کے بعد افطار سے قبل بعد نمازعصر ایک مرتبہ سورہ یوسف پڑھے۔ عشاءکی نماز کے بعد بھی ایک مرتبہ سورہ یوسف پڑھے۔ سونے سے قبل پہلے پچاس مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ پڑھے۔ آخر میں پھر پچاس مرتبہ درود شریف پڑھے جو آیت عرق گلاب میں زعفران حل کرکے لکھی جائے گی
وہ یہ ہے:۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِoوَقَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِیْ بِہٖ اَسْتَخْلِصْہُ لِنَفْسِیْ ۚ فَلَمَّا کَلَّمَہٗ قَالَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔ قَالَ اجْعَلْنِیْ عَلٰی خَزَآئِنِ الْاَرْضِ ۚ اِنِّیْ حَفِیْظٌ عَلِیْمٌ۔وَکَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرْضِ یَتَبَوَّاُمِنْہَا حَیْثُ یَشَآءُ نُصِیْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآءُ وَلَانُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ
﴿یوسف54،55،56﴾