Search

ہاتھ یا پائوں کا سو جانا:اگر ہاتھ یا پائوں سن ہو جائے جسے سونا کہتے ہیں کہ ہاتھ سوگیا ہے تو اپنا تھوک انگلی سے اس ہاتھ یا پائوں کے انگوٹھے پر ملیں چند سیکنڈ میں وہ پائوں یا ہاتھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
پیاز کے تیل سے زخم ٹھیک ہوگیا:سرسوں کے تھوڑے سے تیل میں پیاز کو باریک کاٹ کر جلالیں اور پھر اسی تیل میں روئی کے پھا ہے کو پانی سے ہلکا گیلا کرکے گرم کرلیں تاکہ اس کا پانی خشک ہو جائے اور تیل اس میں جذب ہو جائے پھاہے کو بہت گرم تیل میں نہ ڈالیں اس سے تیل اڑ کر چرچراہٹ سے آگ لگ جاتی ہے۔ یہ تیل والا پھاہا
چاہے کسی قسم کا زخم ہو چوٹ ہو اس پر نیم گرم رکھ کر باندھ دیں بہت جلد آرام آتا ہے ہمارا آزمودہ ہے ایک دفعہ میری امی کا ہاتھ سلائی مشین میں آگیا بہت برے طریقے سے بس ایک دفعہ باندھنے سے ٹھیک ہوگیا۔ ایک دفعہ بچے کے ہونٹ کے اندرونی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے چوٹ لگ گئے وقفے وقفے سے یہی تیل پھاہے پر لگا کر وہاں رکھا صرف ایک دن میں وہ زخم ایسا اچھا ہوگیا کہ یقین نہیں آتا تھا۔ (اُم عمر، نامعلوم)