محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کا واقعی ہی نام ہی کافی ہے‘اس میں آئے وظائف ‘ نسخہ جات اور ٹوٹکے ہم سب گھر والے آنکھیں بند کرکے پڑھتے اور استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے اپنے بھی کچھ تجربات و مشاہدات ہیں جو ہم وقتاً فوقتاً عبقری میں بھیجتے رہتے ہیں‘ آج بھی اسی لیے قلم اٹھایا ہے۔ آج کل بچوں کے بھی بال سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ اس کیلئے ہمارا خاندانی آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ ہریڑ کم از کم تین دانے صبح و شام کھائیں‘ اس سے معدہ بھی تندرست رہتا ہے اور بال سفید بھی نہیں ہوتے اور جن کے ہوگئے ہیں مزید ان کے بال سفید نہیں ہوتے۔