مچھر‘ کھٹمل‘ پسو ختم!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘میرے پاس ایک آسان آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں‘ یقیناً قارئین اس سے مستفید ہوں گے۔میرے کزن پاک آرمی میں ہوتے ہیںاور ہمارے پورے خاندان کیلئے یہ فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ڈیوٹی اکثر بارڈرز پر یا غیرآباد جگہوں پر ہوتی ہیں وہاں اکثر مچھر، کھٹمل، پسو وغیرہ بہت زیادہ ہوتے ہیں‘ رات کو سونے نہیں دیتے میں یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھ کر اپنے آپ پر پھونک مار لیتا ہوں‘ کھٹمل‘ مچھر‘ قریب نہیںآتے۔
بھول یا گمی چیز مل جائے:جو چیز بھول جائے یا گم ہو جائے سورۂ توبہ کی آخری دو آیات پڑھتی ہوں‘ چند بار پڑھنے سے یہ وہ چیز مل جاتی ہے یا فوراً یاد آجاتا ہے کہ وہ چیز کہاں رکھی تھی۔(س۔ج‘ گجرات)