Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک تجربہ شدہ دوا ہے‘ میں چاہتا ہوں کہ عبقری میں شائع کیجئے تاکہ لاکھوں لوگ مستفید ہوں۔ میرے والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ بہت موٹی عینک لگی ہوئی تھی‘ بہت زیادہ بزرگ ہوگئے تھے‘ میری عمر اس وقت 65 سے اوپر ہوچکی ہے‘ میں نے ان کو ہومیوپیتھک ڈراپس’’ سینریریامارٹینا‘‘ایک جرمن ملتے ہیں اور ایک پاکستانی‘ جو میسر ہو وہ لے لیں۔ میں نے اپنے والد محترم کو ڈراپس لے دئیے‘ والد محتر م نے کچھ عرصہ بتائی گئی ترکیب سے یہ ڈراپس استعمال کیے‘ یقین کیجئے میرے والد وفات تک استعمال کرتے رہے‘ ان کی نظر بالکل ٹھیک رہی اور ان کی عینک بھی اتر گئی۔ یہ ڈراپس موتیے کو اترنے سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ بہت زیادہ ہوتا تھا‘ عبقری میں اذان والا عمل پڑھا‘ جب سے گاڑی میں اذان دینا شروع کی ہے گاڑی کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا۔ (کیپٹن حبیب اللہ بلوچ‘ لاہور)