عبقری فیس بک پر دیکھی پوسٹ نے زندگی میں سکون بھردیا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال سے عبقری سے تعلق ہے ۔ ہوا یوں کے میرے ایک رشتے دار نے فیس بک پر عبقری کی ایک وظیفہ والی پوسٹ شیئر کی ۔ مجھے وہ پوسٹ بہت اچھی لگی‘ میں فوراً عبقری کے آفیشل فیس بک پیج پر گیا اور لائک کیا جس کی وجہ سے میں بھی عبقری سے جڑ گیا۔وہاں مجھے عبقری میگزین کےمتعلق معلوم ہوا‘ پھر ہر ماہ عبقری میگزین لینا شروع کیا‘ پھر تو زندگی میں آسانیاں ہی آسانیاں بھرگئیں۔ چند ماہ پہلے مجھے کولہے میں شدید درد ہوا جو کمر سے لے کر کولہے تک جاتا تھا‘ کبھی کبھی ریڑھ کی ہڈی کی جڑ میں بھی بہت درد ہوتا تھا‘ بہت ڈاکٹروں کو دکھایا‘ انہوں نے ادویات دیں‘ مگر کچھ آرام نہ آیا۔ تقریباً پانچ ماہ گزر گئے‘ میں نے انٹرنیٹ سے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھا۔ میں نے آپ کی کتاب’’افحسبتم اور اذان کے کرشمات‘‘ خریدی اور اس میں موجود افحسبتم والا عمل پڑھنا شروع کردیا اوریاد بھی کیا۔ جب بھی مجھے درد ہوتا میں پڑھتا درداچانک ہی غائب ہو جاتا تھا۔ ایک دفعہ مجھے شدید درد ہوا‘ میں نے یقین کے ساتھ پڑھا ایک دم چند سیکنڈز میں درد غائب ہوگیا اور ساتھ ساتھ روحانی وضو بھی کرتا تھا۔ اللہ کا شکر ہے جس نے اس کلام کی برکت سے میری تکلیف دور کی۔ (شہزاد،جہلم)