Search

الحمدللہ!شیخ الوظائف کے بڑے بھائی حکیم محمد خالد محمود چغتائی نے ایک مختصر تقریب کا احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں انعقاد کیا جس میں عبقری خاندان کے تینوں باغات میں سے ایک باغ کو سو سال یعنی 1918ء سے 2018ء تک ہوگئے ہیں۔ نہایت مقام شکر اور احسان خداوندی ہے۔ آخر میں دعا کے بعد یہ تقریب ختم ہوئی۔واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ صدیوں پرانا لاہور، دہلی، بغداد کی طرز کا ایک بہت پرانا اور قدیمی باغوں‘ باغیچوں‘ پرانی تہذیب تمدن‘ وضع داری اور رواداری کے کلچر سے مزین اور مشہور شہر ہے۔احمد پور شرقیہ سے چند کلومیٹر کے فاصلہ پر اوچ شریف ہزاروں سال پرانا شہر ہے جہاں سے ہر اللہ کے ولی نے اللہ کا تعلق پایا اور پورے عالم میں اسلام کو پھیلانے کا نظام مدینہ منورہ کے بعد یہاں سے بنا اور محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں قدم پڑے اور بڑے بڑے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ اہل بیت‘ ااولیاء صالحین اور متقین کے اوچ شریف میں مزارات ہیںاور احمد پور شرقیہ سے قریب بہاولپور شہر ہے جو پوری دنیا میں پیلس سٹی یعنی محلات کے شہر سے مشہور ہے۔