Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ تین سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور تین سال سے میری زندگی میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں‘ اس میں بتائے گئے وظائف اور ٹوٹکے آزماتی ہوں الحمدللہ بہت فائدہ ہورہا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ہمارا خاندان گزشتہ چار سال بہت زیادہ پریشانیوں میں مبتلا رہا‘ لگتا تھا کہ پریشانیوں نے صرف ہمارا گھر ہی دیکھ لیا ہے‘ پھر ہمارے گھر عبقری آیا‘ میری بڑی بہن نے روحانی محفل کے بارے میں پڑھا اور ہمیں بتایا کہ ہم تمام گھر والے عبقری میں آنے والی روحانی محفل ہر ماہ کریں گے اور یوں ہم نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ہرماہ کی روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی۔ ابھی روحانی محفل کرتے ہوئے پانچ سے چھ ماہ ہی ہوئے تھے کہ ہمیں محسوس ہوا  

کہ ہماری پریشانیاں دن بدن کم ہورہی ہیں۔ میرے بھائی اور ابو کے کاروبارکا مسئلہ حل ہورہا ہے۔ میں ایک جگہ سکول ٹیچنگ کرتی تھی جہاں میری تنخواہ انتہائی کم تھی مجھے دوسری جگہ سے جاب آفر آئی جہاں سیلری پیکیج بہت ہی اچھا تھا۔ آج روحانی محفل کرتے تین سال ہوگئے ہیں اور آج ہمارا گھر پریشانیوں سے مشکلات سے نجات پاچکا ہے۔ (ش، گجرات)