بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب آپ ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک کے چند واقعات پڑھیں۔جانوروں کیساتھ نبی کریمﷺ کا کریمانہ برتاؤ: حضور نبی کریمﷺ کی شان رحیمی و کریمی نہ صرف یہ کہ انسانوں کے ساتھ مخصوص تھی بلکہ آپ ﷺ کی شان رحمت کی وسعت نے جانوروں کے حقوق کیلئے بھی جدوجہد کی اور ان کو اپنے رحم و کرم کے سایہ سے حصہ وافر عطا کیا۔ جانوروں کے ساتھ نبی کریم ﷺ کے برتاؤ اور ان کے حقوق کی ادائیگی کی تاکید‘ ان کے ساتھ بہترین سلوک کی دعوت کی روشنی میں اپنے جانوروں کےساتھ برتاؤ کابھی جائزہ لیں کہ کیا ہمارا جانوروں کے ساتھ وہی برتاؤ ہےجس کی تاکید نبی کریم ﷺ نے کی ہےیا ہم جانوروں کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی سےکام لے کر عذاب و وعیدوں کے مستحق بن رہے ہیں؟ (جاری ہے)