محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل دعا میری آزمودہ ہے‘ اس دعا سے فرشتے کانپتے ہیں۔ یہ واقعہ تو بہت بڑا ہے‘ بالکل مختصر لکھ رہی ہوں۔ شدید گرمیوںکے دن تھے‘ہم بازار جارہے تھے‘ پیدل راستہ بہت ہی سنسان تھا‘ نہ بندہ نہ بندے کی ذات‘ ایک آدمی ہمارے پیچھے لگ گیا‘ دونوں بہنوں نے درج ذیل دعا پڑھنا شروع کردی‘ سڑک آگے پیچھے سے بالکل خالی تھی‘ اچانک ایک رکشہ ہمارے پاس رک گیا‘ ہم حیران‘ ہم نے اسے بتایا کہ ایک آدمی ہمارا پیچھا کررہا ہے‘ ہمیں بازار چھوڑ آؤ‘ اس نے ہمیں بازار چھوڑا اور کرایہ بھی نہیں لیا کہ آپ میری بہنیں ہو۔ ہم نے بہت اصرار کیا مگر اس اللہ کے بندے نے کرایہ نہ لیا۔ دیکھیں اللہ کی مدد‘ اس کو تین مرتبہ پڑھنا ہے۔
(ف۔م)