محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس بال لمبے کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے جو درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی:ایلوویرا (کنوارگندل) کے پتے کو درمیان سےکاٹ کر دونوں میں میتھی کے دانے ڈال کر تین دن چھاؤں میں رکھیںاور پھر اسے گرینڈ کرلیں‘ کڑوے تیل میں کسٹرآئل مکس کرکے لگائیں۔ نیز انڈا‘ دہی بالوں میں ایک مہینہ یا ہفتہ میں ایک دن ضرور لگائیں۔(م۔م،بھکر)