Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔اس رسالے میں بہت سے روحانی و طبی ٹوٹکے میں آزماچکا ہوں اور لاجواب فوائد حاصل کرچکاہوں۔میں اس میں سے دیکھ کر لوگوں کو ٹوٹکے بتاتا رہتا ہوں۔ میرے پاس بھی ایک بدہضمی کا ٹوٹکہ ہےجو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔یقیناً قارئین اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ ٹوٹکہ یہ ہے:۔
ھوالشافی:  100 گرام سونف‘ سو گرام انار دانہ اور سو گرام مصری لیکر پیس لیں۔ کھانے کے بعد ایک چمچ یہ پھکی استعمال کرنے سے فوراً ڈکار آجاتا ہے اور کھانا آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔ (زاہد‘ کوئٹہ)