Search

اجتماع کے بعد خوشیوں سے بھرے خطوط‘ نورانیت سے لبریز کیفیات‘ روحانیت سے معمور دل کو گدازکرنے والے خطوط اور حیرت انگیز مشاہدات ہوئے۔ اگر ان کی تفصیل لکھی جائے تو پوری کتاب بن سکتی ہے۔ اگر ان کو شائع کیا جائے تو کمزور یقین والے اس کو دکانداری یا اشتہار سمجھیں گے۔ الحمدللہ! ثم الحمدللہ روحانی اجتماع میں جس میں پورا ملک اور بیرون ممالک کے افراد یا لوگ بھی شامل ہوئے‘ دکھیاروں کے دکھ دور ہوئے‘ مریضوں اور مایوسوں کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئی۔ ادارہ عبقری تمام شرکاء کو مبارکباد دیتا ہے اور اللہ کا کروڑ ہا شکر ادا کرتا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ سال نومبر 2016ء کے اجتماع میں کشادہ اور وسیع نظام کیلئے مزین جگہ کا فیصلہ ہوگیا تاکہ آنے والے پرسکون طریقے سے اجتماع میں تین دن گزار سکیں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے پرنور فیضان سےمستفید ہوسکیں۔