کسی نے حضرت مولانا علاؤالدین صاحب سے آکر عرض کی جب کوئی مومن کسی بُری محفل میں یعنی موسیقی یا گانے بجانے کی محفل میں بیٹھا رہتا ہے تو اس کو اس بُری محفل میں بیٹھے بیٹھے پوری رات گزر جاتی ہے حتیٰ کہ اس کو نیند نہیں آتی مگر جب وہ کسی اچھی محفل یعنی اللہ والے کی محفل میں آدھ گھنٹہ گزارتا ہے کہ اس کو نیند ستانے لگتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت صاحب فرمانے لگے: جب مومن کسی نیک محفل میں بیٹھتا ہے تو اس کی روح کو سکون حاصل ہوتا ہے اور نیند آتی ہے جب بُری محفل میں بیٹھتا ہے تو اس کی روح بےچین ہوجاتی ہے اور وہ ساری رات تڑپتی رہتی ہے جس کی بناء پر مومن کو ساری رات نیند نہیں آتی۔ (فرال رضا عطاری‘ ڈیرہ اسماعیل خان)