رحم کے تمام امراض سے نجات پائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدا آپ کو سلامت رکھے اور آپ کو کامیابیاں نصیب کرے آمین!میرے پاس دو کامیاب آزمودہ عمل ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:۔
رحم کے تمام امراض سےنجات: اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو سورۂ نجم روزانہ پڑھے اور پانی پر دم کرکے پی لیے۔ رحم کے تمام امراض اللہ کے فضل سے دور ہوں گے اور اگر نو ماہ پڑھے تو اللہ کی مہربانی سے بیٹا ہو۔ رحم کا کوئی بھی مسئلہ ہو سورۂ نجم کو زعفران سے لکھ کر پلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ماموں کی بہو کے پیٹ میں دو بچے دانی ہیں‘ اس کے ہاں بچہ نہیں تھا۔ میری ممانی نے میرے بتانے پر اس کو درج بالا عمل پلانا شروع کردیا تو اب ماشاء اللہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ دوسرا عمل: اگر کسی کا خط کا جواب یا درخواست کا جواب کہیں سے نہ آتا ہو تو وہ تین دن فجر کی نماز کے بعد ایک ہزار بار یَامُجِیْبُ پڑھے‘ تھوڑے ہی عرصہ یا دنوں میںجواب آجائے گا۔ میرا آزمایا ہوا ہے اورکہنا ہے کہ میرا جواب آسمان سے اتر کر آیا ہے یا آئے گا۔ (فرزانہ منیر‘ بہاولپور)