محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ بہت عظیم انسان ہیں‘ اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو دنیا اور آخرت کی ساری رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں دے اور تسبیح خانہ کو قیامت تک آباد رکھے ۔ آپ اکثر درس میں ٹھیک فرماتے ہیں کہ تسبیح خانہ آباد ہے تو ہمارے گھر آباد ہیں۔ تسبیح خانہ میں دئیے گئے آپ کے درس سن کر ہماری زندگیاں بدل گئی ہیں‘ ہمارے گھر کے حالات بدل گئے ہیں۔ دو تین ماہ سے آپ کے درس سن رہی ہوں۔ بھائی کی شادی کے بعد ہمارے گھر میںموسیقی کا بہت زیادہ رواج ہوگیا تھا‘ ہمارے گھر ہروقت موسیقی چلتی تھی‘ مگر جب سے آپ کے درس سننا شروع کیے ہیں موسیقی سےنفرت
ہوچکی ہے۔ پہلے ہمارے گھر سود کا پیسہ آتا تھا مگر درس کی برکت سے ہم نے وہ لینا بھی بند کردیا ہے۔ ہمارے گھر میں سکون آگیا ہے۔ پریشانیاں کم ہورہی ہیں۔ اللہ اب ہم سے ساری زندگی درس سننے کی سعادت نہ چھینے۔ آمین۔ (ک، ڈسکہ)