محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ کان درد کا ہمارے گھر کا آزمودہ ہے ۔ روغن کدو اورسرکہ دونوں چیزیں ہم وزن لے کر مکس کرلیں اور رات کو حسب برداشت گرم کرکےدو قطرے روزانہ کان میں ڈالیں۔ انشاء اللہ آپ کے کان میں کبھی درد نہیں ہوگا اور نہ ہی کان میں کبھی کسی قسم کا مسئلہ ہوگا۔ اللہ آپ کو ہر دم عافیت دے اور ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ آمین!۔(ثمینہ‘ لاہور)