محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شوگر کنٹرول کرنے کیلئے میںیہ قہوہ قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہی ہوں۔ہمارے ایک جاننے والے ہیں ان کو اتنی شوگر تھی کہ 200 تک پہنچ جاتی‘ اب روزانہ شام کے کھانے کے بعد درج ذیل قہوہ پیتے ہیں‘ اللہ کا کرم ہوا شوگر ختم ہونے کے برابر ہے‘قہوہ صرف رات کے کھانے کے قہوہ پینا ہے۔ ھوالشافی: سونف‘ اجوائن‘ لیمن گراس پتی‘ دارچینی‘ سبز پتی‘ سبز الائچی چوٹی‘ خشک سبز پودینہ‘ ایک کپ کیلئے ایک چٹکی ہر ایک چیز کی ڈال کر قہوہ پکالیں اور پئیں چند دنوں بعد فرق محسوس ہوگا۔زبردست چیز ہے۔ (ج۔ز)