Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! انتہائی مصروفیت کے باوجود عبقری قارئین کیلئے ایک انتہائی نایاب اور قیمتی نسخہ بھیج رہی ہوں یقیناً قارئین دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ جنڈ کے درخت کے پھل کو لے کر انہیں گھوٹ لیں‘ جس جگہ کے بال ناپید کرنے مطلوب ہوں وہاں سے پہلے بال استرے سے یا جس طریقے سے کرنے ہوں‘ صاف کرلیں‘ پھر جنڈ جو گھوٹ رکھا ہے رات کو وہ کریم کی طرح لگا کر لیپ کریں‘ صبح دھودیں‘ یہی عمل چار یوم تک کریں‘ پھر عمر بھر بال نہ آئیں گے۔(مسز سید محمد اعجاز بخاری‘ تلہ گنگ)