Search

جو کسی مقصد کیلئے مرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور جو کسی مقصد کے بغیر جیتے ہیں وہ جیتے نہیں۔٭ اگر سکون چاہیے ہو تو کسی کا سکون برباد نہ کرو۔٭ بُروں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے۔٭ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی اپنی زبان کی وجہ سے آتی ہیں۔(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)٭آج عمل ہوگا‘ حساب نہیں ہوگا‘ کل حساب ہوگا ‘ عمل نہیں ہوگا۔٭ اپنے ظاہر کو لوگوں کی طرف اور اپنے باطن کو خدا کی طرف متوجہ رکھو۔(حضرت علی کرم اللہ وجہ)٭ خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔ (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ)٭ جب تک تیرا اترانا اور تیرا غصہ کرنا باقی ہے اپنے آپ کو اہل علم میں شمار نہ کر۔ (شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ) ٭سارے ملک کا بگاڑ ان تین گروہوں کے بگڑنے پر ہے حکمران جب بے علم ہوں‘ عالم بے عمل ہوں اور فقیر بے توکل ہوں۔ (حضرت داتا علی ہجوری رحمۃ اللہ علیہ)٭ بولنے میں نرمی سے کام لو کیونکہ اگر بلند آواز سے کوئی گھر بن سکتا تو گدھا ایک دن میں دو گھر بنالیتا۔ (اہلیہ حکیم خالد محمود چغتائی‘ احمد پورشرقیہ)