محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس تین ٹوٹکے ہیں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔موٹاپے کیلئے: دہی اور میتھی ملا کر نہار منہ پئیں‘ تین ماہ میں آپ کو واضح فرق ملے گا۔ موٹاپا بالکل غائب ہوجائےگا۔کالی کھانسی کیلئے: بورا (آٹے والا) اور زیتون کا تیل جتنا بورا یعنی اگر بورا دو چمچ تو زیتون کا تیل دو چمچ مکس کرکے کھلائیں۔شوگر کےمریض اور کمزور بچے: کمزور بچوں اور شوگر کے مریض شوگر کنٹرول کرنے کیلئے میتھی کی چائے بنا کر پئیں۔قارئین! یہ ٹوٹکے انتہائی مجرب اور آزمودہ ہیں انہیں معمولی سمجھ کر نظرانداز ہرگز مت کیجئے گا۔ (بنت نور محمد‘ کھوئیاں)