محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک عزیز ہیں انہیں شوگر تھی‘ وہ میانوالی میں رہتے ہیں۔ ایک مرتبہ وہ میانوالی سےآئے تو میں نے پوچھا کہ آپ کو توشوگر کا مرض تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ تھی مگر اب ٹھیک ہوگیا ہوں۔ میں نے پوچھا: کیسے؟ انہوں نے بتایا کہ ایک حافظ صاحب ہیں انہوں نے بتایا کہ صبح سویرے سورۂ یونس ایک بار اول وآخر تین بار درودشریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے مسلسل چالیس روز تک پئیں تو شوگر کا مرض ٹھیک ہوجاتا ہے۔ بقول اس عزیز کے تقریباً بیس یا پچیس دنوں میں شوگر کا مرض ختم ہوگیا‘ اب وہ کھانے پینے میں بھی پرہیز نہیں کرتا اور اس کی تمام ادویات چھوٹ چکی ہیں۔ میرے اس عزیز کا نام محمداقبال ہے۔ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)