Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ لے کر حاضر ہوئی ہوں ۔ اگر کسی کا ہاتھ وغیرہ جل جائے اور نشان رہ جائے تو اس کے لیے ایک ٹوٹکہ حاضر ہے۔ جامن کے سوکھے پتے پیس کر رکھ لیں‘ جتنا بڑا داغ ہو اسی حساب سے تقریباً ایک چمچ پتوں کا سفوف لیں اور مکھن میں ملا کر مرہم سی بنالیں یہ مرہم صبح و شام گاڑھا گاڑھا داغ پر لگائیں۔ ایک ڈیڑھ ہفتے کے استعمال سے داغ دور ہوجائے گا۔(فرحت‘ لاہور)